ہندوستان نے اے بی سی کی تیار کردہ دستاویزی فلم کو ملک کو بدنام کرنے والا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ قرار دیا

0
124

نئی دہلی، //ہندوستان نے آسٹریلیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کے ذریعہ تیار کردہ دستاویزی فلم کو مکمل جھوٹ اور پروپیگنڈہ قرار دیا ہے جس میں ہندوستان کو بدنام کیا گیا ہے۔
یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں اے بی سی دستاویزی فلم پر تبصرہ کرنے کے لیے پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ "دستاویزی فلم میں کھلا جھوٹ ہے، جانبدارانہ ہے اور غیر پیشہ ورانہ رپورٹنگ کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ہندوستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کرتا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ "ہم واضح طورپر دہشت گردی کو نظرانداز کرنے، جواز فراہم کرنے اور یہاں تک کہ اس کی تعریف کرنے کی ایسی کسی بھی کوشش کی واضح طور پر مخالفت کرتے ہیں۔”
‘Infiltrating Australia – India’s Secret War’ نامی اس دستاویزی فلم میں آسٹریلیا میں ہندوستانی تارکین وطن کمیونٹی کے کئی ارکان کو مبینہ طور پر ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ذریعہ نشانہ بنانے کی کہانی بیان کی گئی ہے، جسے اے بی سی ٹیلی ویژن چینل فور کارنرز پر نشر کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا