98 عازمین حج کی موت قدرتی وجوہات، بیماریوں اور بڑھاپے کی وجہ سے ہوئی: حکومت

0
85

نئی دہلی، //حکومت نے سعودی عرب کے مکہ اور مدینہ میں حج پر جانے والے 98 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اموات قدرتی وجوہات، پرانی بیماریوں اور بڑھاپے کی وجہ سے ہوئیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو یہاں معمول کی بریفنگ میں حج پر جانے والے لوگوں کی اموات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر سال ہندوستان سے بڑی تعداد میں عازمین حج میں شرکت کرتے ہیں اور ان میں سے کچھ بدقسمتی سے اس دوران ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس سال تقریباً 1 لاکھ 75 ہزار ہندوستانی عازمین حج کے لیے مکہ گئے۔ حج کا دورانیہ 9 مئی سے 22 جولائی تک ہے۔ اس سال اب تک 98 اموات ہو چکی ہیں۔ یہ اموات قدرتی وجوہات، پرانی بیماریوں اور بڑھاپے کی وجہ سے ہوئیں۔ عرفات کے دن چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ سال حج کے پورے دورانیے میں اموات کی کل تعداد 187 تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا