جموںو کشمیرکی نوجوان فینسر انتالیا جموال کو کھیلو انڈیا ایتھلیٹ کے طور پر منتخب کیا گیا

0
149

انتالیا نے سال 2023-24 میں اسکول نیشنلز اور سب جونیئرز انڈر 14 فینسنگ چیمپئن شپ میںنمایاں کامیابی کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کی ایک اور نوجوان فینسر انتالیا جموال کو کھیلو انڈیا ایتھلیٹ (کے آئی اے) کے طور پر شامل کرنے کے لیے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) نے کھیلو انڈیا اسکیم کے لیے شارٹ لسٹ/منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے انتالیا نے سال 2023-24 میں اسکول نیشنلز اور سب جونیئرز انڈر 14 فینسنگ چیمپئن شپ میں قومی مقابلوں میں انفرادی چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر اپنی شاندار کارکردگی پرکا مظاہرہ کیا۔وہیں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور فینسنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کی ٹیلنٹ آئیڈینٹی فکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی (ٹی آئی ڈی سی ) نے کھیلو انڈیا اسکیم کے لیے انتالیاکا نام شارٹ لسٹ کیا۔ان کی اس کامیابی پر متعلقہ شعبہ کے سینئر عہدیداران نے مبارک باد پیش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا