عبدالغنی کوہلی نے راجوری ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا

0
278

عوامی مسائل کئے سماعت،کہا بھاجپا عوامی مسائل کو سمجھتی اور حل کرتی ہے
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍سابق وزیر عبدالغنی کوہلی نے راجوری ضلع کے دور دراز علاقوں میں سماج کے مختلف طبقات کا دورہ کیا۔ انہوں نے لام (راجوری) کے لوگوں سے ملاقات کی اور شکایات سنیں۔ بعد ازاں انہوں نے لام میںلمبردار بشیر کی فاتحہ خوانی کی۔واضح رہے لمبردار بشیر چند ماہ قبل اس دنیا کو خیر آباد کہہ گئے جہاں ان کی نماز جنازہ میں بھاجپا سینئر لیڈر وسیم کوہلی نے شرکت کی تھی ۔دریں اثناء سابق وزیر ناریاں (نوشہرہ) گئے اور چوہدری رشید اور چوہدری مقبول کے بھائی کے ہاں فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بی جے پی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ ڈالا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور اسے حل کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا