ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک کی والدہ دنیا کو خیر آباد کہہ گئیں

0
293

ادارہ ’لازوال ‘کا سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍ ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک کی والدہ رشیدہ بیگم ریٹائرڈ ٹیچر زوجہ ماسٹر عبدالکبیر ملک بھدرواہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 65 سال تھی اور مرحومہ صوم و صلاۃ کی پابند تھیں ۔ان کی نماز جنازہ مرکزی جناز گاہ بھدرواہ میں ادا کی گئی جہاںہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔ان کے انتقال پر ملال پر ادارہ لازوال کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد اور ٹیم نے سوگوان خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ادارہ کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کا دکھ ہوا ۔انہوں نے اس موقع پر مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے دعا کی ۔انہوں نے خصوصی طور پر مرحومہ کے لخت جگر ایڈوکیٹ ماجد ملک کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا