پاور گرڈ نے ایمس بلاسپور اور ایچ ایس سی سی کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

0
127

ایمس بلاس پور میں 250 بستروں والے پاور گرڈ وشرام سدن کی تعمیر کی جائے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرِڈ) نے آج سی ایس آر کے تحت ایمس بلاس پور میں 250 بستروں والے پاور گرڈ وشرام سدن کی تعمیر کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ پہلے مفاہمت نامے پر پاور گرڈ اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بلاسپور کے درمیان دستخط کیا گیا جبکہ دوسرے پر پاور گرِڈ اور ہاسپٹل سروسز کنسلٹنسی کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان دستخط کیے گئے۔واضح رہے پاور گرڈ کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) پہل کے تحت،ایم او یوزپر پاور گرِڈ کی جانب سے ونود پی بکسلا، جنرل منیجر (ایچ آر)، لیفٹیننٹ کرنل ایم ہری ہرن، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، ایمس، بلاسپور کی جانب سے دستخط کیے گئے جہاںایچ ایس سی سی کی جانب سے پون کمار بھاٹیہ، سی جی ایم ،راجیش کمار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پاور گرڈ (این آر ٹی ایس -II)روی رنجن، ڈائریکٹر (انجینئرنگ)،ایچ ایس سی سی اور پاور گرڈ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔
یاد رہے ایمس بلاس پور میں پاور گرڈ وشرم سدن 4,641.38 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا۔ یہ چار منزلہ، 250 بستروں پر مشتمل ہوگا اور اس کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ 26.75 کروڑ روپے ہے۔تاہم سدن تمام مطلوبہ سہولیات سے لیس ہوگا جیسے ویٹنگ ہال، کیفے ٹیریا اور مکمل طور پر لیس کمرے/ڈارمیٹری ہونگے۔یاد رہے دستخط شدہ مفاہمت ناموں کے مطابق پاور گرڈ وشرم سدن کو مکمل کر کے مارچ 2027 تک ایمس، بلاسپور کے آپریشن کے لیے سونپ دیا جائے گا۔
یہ پہل ہماچل پردیش اور اس کی پڑوسی ریاستوں جیسے پنجاب اور جموں وکشمیرمیں طبی علاج کے لیے دور دراز کے مقامات؍ دیہاتوں سے آنے والے حاضرین اور مریضوں کو مناسب پناہ گاہ؍رہائش فراہم کرے گی۔واضح رہے پاور گرڈ ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے طور پر پہلے ہی پورے ہندوستان کے مختلف اسپتالوں میں 7 وشرام سدن بنا چکا ہے اور ان کے حوالے کر چکا ہے جن میں ایمس نئی دہلی، کے جی ایم سی لکھنؤ، آئی جی آئی ایم ایس پٹنہ، ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ، جی ایم سی ایچ گوہاٹی، ایس ایس جی وڈودرا اور نمہانس بنگلورو شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا