مونٹیسوری کیمبرج اسکول کے طلباء نے NEET کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

0
196

اسکول مینجمنٹ نے موہت کمار اور انتارکش کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سی بی ایس ای کے ذریعہ منعقدہ نیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان 4 جون 2024 کو کیا گیا تھا، جس میں مونٹیسوری کیمبرج اسکول کے طلباء کی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔اس ضمن میں موہت کمار نے متاثر کن 99.20فیصد نمبر حاصل کیے، اور انتارکش نے قابل ستائش 96فیصد حاصل کیے،جوان کے اسکول کے لیے فخر اور اعزاز ہے۔واضح رہے ایم سی ایس مسلسل اپنے طلباء کو وسیع تعاون اور سہولیات فراہم کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ اپنے منتخب کردہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔دریں اثناء اسکول نے جے ای ای اور این ای ای ٹی دونوں کے لیے وقف کوچنگ پروگرام قائم کیے ہیں، جن سے طلبہ کو بہت فائدہ ہوا ہے۔اس قابل فخر موقع پر پرنسپل رشمی اہلووالیہ، چیئرمین ونود مہاجن اور وائس چیئرمین آکاش مہاجن نے طلباء کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے موہت کمار اور انتارکش دونوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا