’ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ ہم سب کی لڑائی ہے‘

0
105

21 جون کو این ای ای ٹی میں دھاندلی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے بدھ کو کہا کہ میڈیکل میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کی گئی ہے اور پارٹی اس کے خلاف 21 جون کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس سلسلے میں تمام ریاستی کانگریس صدور، کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی کے لیڈروں، کانگریس کے تمام جنرل سکریٹریوں اور انچارج جنرل سکریٹریوں اور پارٹی تنظیموں کے سربراہوں کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی این ای ای ٹی میں ہوئی دھاندلی کے خلاف جمعہ کو تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز پر مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے خط میں کہا کہ اس مظاہرے میں تمام سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ پارٹی عہدیداروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ این ای ای ٹی میں دھاندلی کے خلاف21 جون کو مظاہرہ کیا جائے گا۔کانگریس لیڈر نے خط میں کہاکہ "پارٹی کی ترجیح سب کے ساتھ انصاف کے لیے لڑنا ہے۔ ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ ہم سب کی لڑائی ہے۔ ہم طلباء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا