سانبہ پولیس کی گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے بڑی کاروائی

0
112

ایک لڑکی سمیت 3 لاپتہ خواتین کو خاندان کے ساتھ دوبارہ ملایا
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولیس نے مختلف علاقوں سے ایک لڑکی سمیت تین لاپتہ خواتین کا سراغ لگایا ہے اور انہیں ان کے اہل خانہ سے ملایا ہے جن کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ، تھانہ وجئے پور اور پولیس پوسٹ سڈکو میں درج کرائی گئی ہے۔واضح رہے تین خواتین کے اہل خانہ نے بالترتیب پولیس سے رجوع کیا اور پولیس تھانہ بڑی برہمنہ،پی ایس وجئے پور اور پی پی سڈکو میں اپنی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔وہیں پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کیااورمسلسل سخت کوششوں کے ساتھ،پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں سے لاپتہ خواتین کو بازیاب کرنے اور انہیں ان کے خاندانوں سے ملانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا