منجیت سنگھ نے پرمنڈل بلاک میں سڑک کی ابتر حالت، پینے کے پانی اور بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا

0
128

کنڈی بیلٹ میں بڑھتے ہوئے مسائل کے ازالے کے لیے جموں وکشمیر کے ایل جی سے مداخلت کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ پرمنڈل بلاک میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی مخدوش حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ترقیاتی اقدامات اٹھانے کے لیے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کنڈی بیلٹ کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک وسیع دورے کے بعد کیا ۔یاد رہے پرمنڈل بلاک کے مختلف دیہات کے طویل دورے کے دوران اپنی پارٹی کے قائدین نے سماج کے مختلف طبقات کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔
ایس منجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بلاک کو حکام کی طرف سے مبینہ طور پر جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، خاص طور پر شیڈول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کالونیوں کی طرف حکام کی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی کالونیاں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ہیں جہاں کے مکینوں کے لیے ترقی اب بھی دور کا خواب ہے یہاں تک کہ یہ جموں پٹھانکوٹ ہائی وے سے بمشکل چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔انہوں نے کہاکہ پرمنڈل بلاک میں پسماندگی کی سطح کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے، حکام نے زمین پر لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا، لیکن پریس کی معلومات کے ذریعے دعوے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے ازالے کے لیے کوئی کیمپ نہ لگانے اور پھر درج شکایات پر کارروائی نہ کرنے پر لوگ حکام سے ناراض ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا