لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

0
264

لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

وارانسی// وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کو حالیہ انتخابات میں عوام کے ذریعہ دئیے گئے مینڈیٹ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پی یم کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط کے 20 ہزار کروڑ روپئے 9.26 کروڑ کسانوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کرنے کے بعد کسان سمان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوری طرز حکمرانی کے دنیا کے ممالک میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک حکمراں جماعت کو لگا تار تیسری باری حکومت سازی کا موقع مل سکے۔

انہوں نے کہا’ انڈیا میں یہ 60 سال پہلے ہوا تھا اور اب آپ لوگوں نے یہ خوش قسمتی اپنے نوکر مودی کو بخشی ہے۔انڈیا جیسے ملک میں جہاں نوجوانوں کی خواہشات کافی زیادہ ہیں۔ جہاں لوگ کئی کئی خواب رکھتے ہیں۔ایسے میں ایگر لوگ ایک حکومت کو دس سال کا م کرنے کے بعد بھی ایک بار پھر خدمت کا موقع دیں تو یہ ایک بڑی جیت اور عظیم اعتماد ہے۔

مودی نے کہا’آپ لوگوں کا یہ اعتماد میرا عظیم سرمایہ ہے۔ آپ کا یہ اعتبار ہمیں سخت محنت پر آمادہ کرتا ہے تاکہ ملک کو نئی اونچائیوں پر لے جایا جاسکے۔ میں اسی طرح دن رات سخت محنت کرتا رہونگا۔ میں آپ کی خوابوں کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔

انہوں نے وارانسی کے لوگوں کو اپنا ایم پی اور تیسری باروزیر اعظم بنانے پر شکریہ ادا کیا۔میں بنارس کے ہر شہری کا مشکور ہوں جنہوں نے جمہوریت کے اس تیوہار کو کامیاب بنایا۔انہوں نے کہا بابا وشوناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد سے، کاشی کے لوگوں کے بے پناہ پیار سے، مجھے تیسری بار ملک کا پرائم سرونٹ بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

مودی نے کہا’وارانسی کی عوام نے مجھے لگاتار تیسری بار منتخب کر کے اپنے آشیر واد سے نوازہ ہے۔یہ وارانسی کے عوام کے لئے بھی فخر کی بات ہے کہ انہوں نے صرف مجھے تیسری بار اپنا ایم پی ہی منتخب نہیں کیا ہے بلکہ اپنا پی ایم بھی بنایا ہے۔اس لئے آپ تمام کو دہری مبارک باد۔اب یہ ایسا ہے جیسے ماں گنگا نے بھی ہمیں گود لے لیا ہے۔

اس موقع پر انہون نے پورے ملک سے آنے والی کرشی دیدی کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازہ۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ملک کے 64 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ "پوری دنیا میں اس سے بڑا کوئی الیکشن نہیں ہے۔ اگر ہم تمام G-7 ممالک کے ووٹروں کو اکٹھا کریں تو بھی ہندوستان میں ووٹروں کی تعداد ان سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔ اور اگر ہم یوروپی یونین کے ووٹروں کو شمار کریں تو ہندوستان میں ووٹروں کی تعداد ان سے ڈھائی گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا’اس الیکشن میں 31 کروڑ سے زیادہ خواتین نے حصہ لیا ہے۔ یہ تعداد امریکہ کی پوری آبادی کے قریب ہے۔ ہندوستان کی جمہوریت کی یہ خوبصورتی، یہ طاقت پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ اور متاثر کرتی ہے۔

مودی نے کہا کہ ہم نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین کی طاقت اور غریبوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کا مضبوط ستون سمجھا ہے۔ "میں نے اپنی تیسری مدت کا آغاز ان کے بااختیار ی کے ساتھ کیا ہے۔ حکومت بنتے ہی پہلا فیصلہ کسانوں اور غریب خاندانوں سے متعلق کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا، "آج کا پروگرام ترقی یافتہ ہندوستان کے اس راستے کو بھی مضبوط کرنے والا ہے۔ ابھی کچھ دیر پہلے، پی ایم کسان سمان ندھی کے 20،000 کروڑ روپے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے بینک کھاتوں میں پہنچ چکے ہیں۔آج تین کروڑ بہنوں کو لکھپتی دیدی بنانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ کرشی سخی کے طور پر بہنوں کا نیا کردار ان کے لیے عزت اور آمدنی کے نئے ذرائع دونوں کو یقینی بنائے گا۔

اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر زراعت شیور راج سنگھ چوہان، مملکتی وزیر بھاگیرتھ چودھری، اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ، اور برجیش پاٹھک، اترپردیش حکومت کے دیگر وزراء و معزز شخصیات موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا