امیزون فریش کی ملک کے 130 سے ​​زیادہ شہروں تک توسیع ہوئی

0
210

بنگلورو، // امیزون انڈیا نے اپنی فل -باسکٹ گروسری سروس امیزون فریش کو 130 سے ​​زیادہ شہروں تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ گروسری سروس پھل، سبزیاں، ٹھنڈی مصنوعات، بیوٹی، بیبی، پرسنل کیئراور پالتو جانوروں کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے دوسرے سامانوں کی ڈیلیوری کرتی ہے۔ امیزون فریش سیلرس 11000 سے زیادہ کسانوں سے پھل اور سبزیاں خریدتے ہیں۔ اس کے بعد یہاں ‘4-اسٹیپ کوالٹی چیک’ کی مدد سے پروڈکٹ کے معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ امبالا، اورنگ آباد، ہوشیار پور، دھارواڑ، اونا، سوری اور دیگر جیسے 130 سے ​​زیادہ شہروں میں صارفین اب اپنی ہفتہ وار/ماہانہ خریداری کی فہرست تیار کرتے وقت امیزون فریش سیلرز اور بینک پارٹنرز کی طرف سے پیش کردہ شاندار بچت اور دلچسپ ڈیلزسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
امیزون فریش ان کے ڈائریکٹر شری کانت شری رام نے کہا، "ایمیزون فریش ہندوستان میں گروسری کی خریداری کو نئی شکل دے رہا ہے۔ ہم ہندوستان کے 130 شہروں میں اپنے صارفین کی دہلیز پر تازہ پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی ضروری اشیاء پہنچا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا