اے آئی اے ڈی ایم کا وکراوانڈی ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ این ڈی اے کی مدد کے لیے: چدمبرم

0
431

مدورائی (تمل ناڈو)،// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے اتوار کو الزام لگایا کہ وکراواندی ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا اے آئی اے ڈی ایم کے کا فیصلہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار کے انتخابی امکانات کو آسان بنانے کے لیے ہے۔
مسٹر چدمبرم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وکرا وانڈی ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا اے آئی اے ڈی ایم کے کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسے این ڈی اے امیدوار (پٹالی مکل کاچی) کے انتخابی امکانات کو آسان بنانے کے لیے اوپر سے ہدایات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے دونوں پراکسی (پی ایم کے) کے ذریعے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا گروپ کو دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) امیدوار کی شاندار جیت کو یقینی بنانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا