پارلیمنٹ ہاؤس کا پریرنا استھل موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے متاثر کن ہوگا: برلا

0
208

نئی دہلی، // سترہویں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین کاری کا کام جاری ہے اور اس کے تحت کمپلیکس میں مختلف مقامات پرنصب عظیم شخصیات کے مجسمےکو ایک جگہ پر لاکر پریرنا استھل (بی جے-7، کانسٹی ٹیوشن ہاؤس کے سامنے) بنایا گیا ہے، جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے متاثر کن ہوگا۔
مسٹربرلا نے اتوار کو یہاں کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس کا پارلیمنٹ آنے والے وقت میں دنیا کا بہترین پارلیمنٹ بلڈنگ کمپلیکس ہوگا۔ اس سلسلے میں بہت سی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ اس تبدیلی کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف مقامات پر نصب عظیم انسانوں کے مجسموں کو ایک جگہ لایاگیا ہے اوراس جگہ کا نام پریرنا استھل رکھاگیا ہے، جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے متاثر کن ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پریرنا استھل پارلیمنٹ ہاؤس دیکھنے آنے والے لوگوں کو پرجوش کرے گا کیونکہ اب انہیں یہاں کے ہر ایک عظیم شخصیات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پریرنا استھل پر نصب ہرایک عظیم انسان کے مجسمہ کے ساتھ ان کے بارے میں معلومات دستیاب کرائی گئی ہیں۔
اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب عظٰم شخصیات کے مجسموں کو ہٹانے کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب کسی بھی عظیم انسان کے مجسمے کو ہٹایا نہیں گیا ہے، بلکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف مقامات پر نصب عظیم شخصیات کے مجسموں کو ایک جگہ لاکر ان کے بارے میں لوگوں کو تفصیلی معلومات مہیا کرانے کا کام کیاگیا ہے۔ اب آنے والے ہر مجسمے کے قریب ہی اس عظیم انسان کی شہرت اور بہادری کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو اس کی مقررہ جگہ سے ہٹا کر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ اپوزیشن پارٹیاں عوام کی آواز اٹھانے اورحکومت کے اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کرنے کے لئے یہاں پر دھرنا ومظاہرہ کرتے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا