بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے نمیبیاکو 41 رنز سے شکست دی

0
200

نارتھ ساؤنڈ، // ہیری بروک (ناٹ آوٹ 47 رن )اور جونی بیرسٹو (31) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے بارش سے متاثرہ ٹی-20 ورلڈ کپ میچ میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ) کے تحت نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دی۔
ہیری بروک کو ناٹ آؤٹ 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
بارش کی وجہ سے دس اوورز میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے لیے آنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 13 رنز پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان جوس بٹلر (0) کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر روبن ٹرمپ مین نے بولڈ کیا۔ اگلے ہی اوور میں فل سالٹ (11) بھی ڈیوڈ ویزا کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو اور ہیری بروک نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے 30 گیندوں پر 56 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو دباؤ سے باہرنکالا۔ جونی ورسٹو نے 18 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے 20 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 47 رنز بنائے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے 10 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 122 رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپل مین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ ویزا اور برنارڈ شولٹز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی اوپننگ جوڑی مائیکل وین لنگن اور نکولس ڈیولن نے سست آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں نکولس ڈیوین (18) کے ریٹائر آوٹ ہونے کے بعد نمیبیا کو بڑا دھچکا لگا اور ٹیم اس سے سنبھل نہ سکی۔ مائیکل وین لنگن نے 29 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چوکا اور تین چھکے شامل ہیں۔ ڈیوڈ ویزا 12 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایرارڈ ایراسمس ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کے بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ نمیبیا کی ٹیم 10 اوورز میں تین وکٹوں پر صرف 84 رنز بنا سکی اور 41 رنز سے میچ ہار گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا