سرینگر میں بزرگ شہریوں کے لئے’مول موج‘نامی ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

0
187

بزرگ شہریوں کی جامع دیکھ بھال کرنا ہمارا مقصد:ڈاکٹر زبیر سلیم
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍بزرگ شہریوں کو خصوصی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی غرض سے سرینگر میں اپنی نوعیت کے پہلے "مول موج "نامی ہیلتھ سینٹر ایم ایم ایچ سی کا باظابطہ افتتاح ہوا۔افتتاحی تقریب پر سابقہ مشیر خورشید احمد گنائی،معروف قلم کار اور مزاحیہ شاعر ظریف احمد ظریف، ماہر ٹھیٹر اور معروف اداکار حکیم جاوید کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ کشمیر کلینکس کی جانب سے شروع کی گئی یہ پہل بزرگ شہریوں کی منفرد صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جامع دیکھ بھال فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ ایم ایم ایچ سی کے سربراہ اور بزرگوں کے صحت کے ماہر ڈاکٹر زبیر سلیم نے نوجوانوں کو اپنے بزرگوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 30,000 سے زائد بزرگوں کا علاج کرنے کا تجربہ ہے اس لئے انہیں باوقار عمر رسیدگی اور زائد ادویات سے بچنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کشمیر کلینکس گروپ کے بانی ڈاکٹر شکیل الرحمان نے بھی اس مقصد کے لئے اپنی زاتی وابستگی کا اظہار کیا اور بغیر کسی مالیاتی مفادات کے اس کی اہمیت پر زور دیا۔پیر امتیاز حسین اور دیگر مقررین نے بزرگوں کو درپیش مالی مشکلات کا ذکر کیا جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ ایم ایم ایچ سی جامع صحت کی خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔۔تقریب پر معروف براڈکاسٹر اشفاق احمد لون نے بزرگوں کی جامع صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب میں کئی معروف شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔عوامی حلقوں نے "مول موج” نامی ہیلتھ سینٹر کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بزرگ شہریوں کی خوشحال زندگی کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ مختلف پینشنرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے معززین شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا