روہت نے پریکٹس میچ میں موقع گنوایا، صفرپر لڑھکے

0
0

یواین آئی
وجینگرام؍؍ ٹیسٹ الیون میں جگہ بنانے کی فراق میں لگے محدود اوورز کی کرکٹ کے بے تاج بادشاہ روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں تین روزہ پریکٹس میچ میں ملا سنہری موقع گنوا دیا اور کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے ۔ روہت کو اس مقابلے میں بورڈ چیئرمین الیون کی کپتانی ملی تھی لیکن وہ میچ کے تیسرے اور آخری دن ہفتہ کو دو گیندیں ہی کھیل پائے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ روہت کو تیز گیند باز ورنون فلینڈر نے آؤٹ کیا۔ کپتان روہت کے صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود بورڈ الیون ٹیم نے 64 اوور میں آٹھ وکٹ پر 265 رن بنائے اور میچ ڈرا رہا۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا 64 اوور میں چھ وکٹ پر 279 رن پر اعلان کر دیا تھا۔ بورڈ الیون کی جانب سے پریانک پانچال نے 77 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رن، سدھیش لاڈ نے 89 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے ناٹ آؤٹ 52 اور وکٹ کیپر شریکر بھرت نے محض 57 گیندوں پر سات چوکے اور پانچ چھکے اڑاتے ہوئے 71 رن بنائے ۔ اس مقابلے میں سب کی نظریں روہت پر ٹکی تھیں جن کے لئے گزشتہ چند وقت میں یہ وکالت کی جا رہی تھی کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم میں اوپننگ کی جگہ کھلایا جائے ۔ پچھلے کچھ عرصے سے ہندستانی اوپنروں کی ناکامی کو لے کر اور نوجوان اوپنر پرتھوی شا کے ڈوپنگ پابندی کی وجہ سے آٹھ ماہ تک میدان سے باہر ہونے کی وجہ سے ٹیم انڈیا اوپنر کی تلاش کر رہی ہے ۔ عالمی کپ میں پانچ سنچری بنانے والے روہت ککئی برسوں سے ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ پکی نہیں کر سکے تھے اور پریکٹس میچ میں انہوں نے موقع گنوایا۔ ہندستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف دو اکتوبر سے وشاکھاپٹنم میں پہلا ٹیسٹ کھیلنا ہے ۔ روہت نے اپنا ون ڈے کیریئر 2007 میں شروع کیا تھا جبکہ ان کا ٹیسٹ کیریئر 2013 میں جاکر شروع ہو پایا۔ سال 2013 سے اب تک تقریبا چھ سال کے ٹیسٹ کیریئر میں روہت نے محض 27 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے تین سنچریوں اور 39.62 کے اوسط سے 1585 رن بنائے ہیں۔ اس کے مقابلے 218 ون ڈے میں انہوں نے 27 سنچری اور 48.52 کے اوسط سے 8686 رن بنائے ہیں۔ محدود اوورز کے نائب کپتان روہت نے اپنا آخری ٹیسٹ دسمبر میں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے دو ٹیسٹ کے دورے میں روہت ہندستانی ٹیم میں شامل تھے لیکن انہیں کسی بھی ٹیسٹ میں کھیلنے کی جگہ نہیں مل سکی۔ ٹیسٹ ٹیم سے لوکیش راہل کو باہر کر نوجوان بلے باز شبھمن گل کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ اس لئے روہت کو ٹیسٹ الیون میں جگہ بنانے کے لیے گل کے ساتھ سخت مقابلہ کرنا ہے ۔ پریکٹس میچ میں ایک شاندار ڈسپلے ہی انہیں ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دلا دیتا لیکن روہت نے اس موقع کو گنوا دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا