میر واعظ عمر فاروق کو جانتا ہوں،ان کا دل صاف ہے وہ ملنسار طبیعت کے مالک ہیں:انجینئر رشی

0
122

کہاکشمیری پنڈتوں کی مہاجر برادری کو وادی میں خوش آمدید کہنے اور دوبارہ آباد ہونے پر حریت چیئرمین میر واعظ کا شکر گزار ہوں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ قومی ترجمان اور این سی پی کے قومی سکریٹری یوتھ ونگ شرد پوار اور سیاسی و سماجی کارکن انجینئر رشی کلم نے میر واعظ عمر فاروق حریت چیئرمین کا کل کے پی کمیونٹی کے لیے ان کے قیمتی الفاظ کے لیے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کشمیری پنڈتوں سے اپنے وطن واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ٹوٹے ہوئے بندھنوں کو دوبارہ جوڑنے اور دوبارہ بنانے کاکام کیا جائے۔کلم نے کہا کہ کے پی کی مہاجر برادری وادی میں مہاجر برادری کو خوش آمدید کہنے اور دوبارہ آباد ہونے پر حریت چیئرمین میر واعظ کی شکر گزار ہے۔
رشی کلم نے کہا کہ میرواعظ صاف دل اور ملنسار طبیعت کے مالک ہیں۔کلم نے مزید کہا کہ میں میر واعظ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا دل صاف ہے اور وہ اپنی زندگی میں گھٹیا حرکتیں کبھی نہیں کر سکتے۔ میرواعظ نے کبھی بھی لوگوں کے لیے برا نہیں کہا اور نہ ہی دیگر کمیونٹیز کے بارے میں ان کا کوئی برا ارادہ ہے۔دریں اثناء رشی کول کلم نے جگٹی بستی یا دیگر جگہوں پر مقیم کشمیری تارکین کی اکثریت کی قابل رحم حالت کا اظہار کیا۔
رشی نے کہا کہ بلاشبہ مرکزی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کی ہم تعریف کرتے ہیں اور بہت کچھ کی بھی ضرورت ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہم مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے کشمیری مہاجرین کے تئیں ناروا رویہ پر انگلی اٹھاتے ہیں جو اس وقت غربت کی سطحسے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور مالی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کے پی کے مہاجرین کی اکثریت ہے جن کے پاس حکومت کی طرف سے ناکافی مالی امداد کے علاوہ کوئی پیسہ یا آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔رشی کلم نے تمام کشمیری مہاجروں کی جانب سے کشمیر میں کشمیری مہاجروں کو دوبارہ خوش آمدید کہنے پر میرویس عمر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا