جنسی زیادتی اور قتل کے دو ملزمان گرفتار

0
170

بھنڈ، // مدھیہ پردیش میں ضلع بھنڈ کے دیہات تھانہ کی پولس نے ڈیڑھ سال قبل ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری اور قتل کی واردات کے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ پولس کو ڈیڑھ سال قبل ادھوت پورہ گاؤں کے کھیت میں ایک کمسن لڑکی کی لاش ملی تھی۔ مقتولہ کو دوپٹہ سے لٹکا کر قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کے بعد پولس نے کل نیرج بگھیل اور اس کے ساتھی سالگ رام کو گرفتار کرلیا۔ پولس پوچھ گچھ کے دوران ملزم نیرج بگھیل نے بتایا کہ اس کا کمسن لڑکی کے ساتھ محبت کا رشتہ تھا لیکن اسے لڑکی نے دھوکہ دیا جس کی وجہ سے وہ ناراض ہو گیا اور اپنے ساتھی سالگ رام کے ساتھ مل کر اس کی عصمت دری کی اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا