نئی دہلی اسٹیشن کی تعمیر نو کی تیاری

0
168
NEW DELHI, JUNE 14 (UNI):-As a notable milestone in the success story of Station Redevelopment of Indian Railways, RLDA awarded the contract for Multi-Modal Transport Hub (MMTH) on Paharganj side, an important component of New Delhi Railway Station Redevelopment Project. This building will provide integration of Railway Station with city bus service at ground floor, resulting into a huge relief to the passengers coming to the station by bus. Car and Auto parking has been provisioned at 5 floors of the building and 9 floors will be used for Railway offices. Construction of this MMTH will be completed in two years which will facilitate ease of construction of the other components of the New Delhi Railway Station.UNI PHOTO-AK9U

تعمیر نو کا کام پہاڑ گنج کی طرف سے شروع کرنے کا اِرادہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ ملک کی راجدھانی کے اہم ریلوے اسٹیشن نئی دہلی اسٹیشن کی از سر نو تعمیر کا پیچیدہ مسئلہ حل ہوتا نظر آرہا ہے۔ ریلوے لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ایل ڈی اے) نئی دہلی اسٹیشن کی تعمیر نو کا کام پہاڑ گنج کی طرف سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اسے کثیر المنزلہ شکل میں ایک ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر تیار کیا جائے گا جس سے کناٹ پلیس کے علاقے میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔
آر ایل ڈی اے حکام کے مطابق یہ ٹھیکہ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب (ایم ایم ٹی ایچ) کے لیے پہاڑ گنج کی طرف دیا گیا، جو کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی بحالی کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ عمارت گراؤنڈ فلور پر سٹی بس سروس کے ساتھ ریلوے سٹیشن سے منسلک ہو گی جس سے بس کے ذریعے اسٹیشن آنے والے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔ عمارت کی 5 منزلوں پر کار اور آٹو پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے اور 9 منزلیں ریلوے دفاتر کے لیے استعمال ہوں گی۔
حکام کے مطابق اس ایم ایم ٹی ایچ کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو جائے گی جس سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے دیگر حصوں کی تعمیر میں آسانی ہو گی۔ ایئر کنکورس اور ایلیویٹڈ روڈ نیٹ ورک سمیت مرکزی اسٹیشن کی عمارت کے لیے جلد ہی ٹینڈر طلب کیے جائیں گے۔ اس عمل میں سفر کرنے والے عوام کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیے منصوبہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا