جموں کے ڈوڈہ اور ہیرا نگر میں تلاشی آپریشن جاری

0
0

ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے
یواین آئی

جموں؍؍جموں صوبے کے متعدد علاقوں میں جمعے کے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے زائد از پچاس کے قریب مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز جموں کے ہیرا نگر ڈوڈہ ، اور بدرواہ میں تلاشی آپریشن جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقوں میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ ، بدرواہ اور ہیرا نگر کے سیدا گاوں میں جمعے کے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رکھا۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے جموں کے جنگلی علاقوں میں مشتبہ افراد کو دیکھا گیا ہے جس کے پیش نظر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاسی میں یاترا بس پر ہوئے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ابتک ساٹھ کے قریب مشتبہ افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں صوبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔دریں اثنا راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے اور جڑواں اضلاع میں جگہ جگہ چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا