اسٹاک مارکیٹ دوبارہ تیزی پر

0
0

یواین آئی

ممبئی ؍؍عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان اسٹاک مارکیٹ آج گزشتہ روز کی گراوٹ سے بحال ہوئی اور انڈسٹریلس، ٹیلی کام، آٹو، کیپٹل گڈز اور کنزیومر ڈیریبل سمیت اٹھارہ گروپوں میں مقامی خریداری کی وجہ سے تیزی رہی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 181.87 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 76,992.77 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی میں 66.70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 23,465.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.18 فیصد بڑھ کر 46,058.76 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 51,199.99 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3980 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2238 میں تیزی 1625 میں گراوٹ جبکہ 117 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 28 کمپنیوں میں خریداری ہوئی جبکہ 22 میں فروخت ہوئی۔بی ایس ای میں ٹیک اور آئی ٹی کی 0.73 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر 18 گروپوں میں تیزی رہی۔ اس سے کموڈٹیز 0.65، سی ڈی 1.15، انرجی 0.49، فنانشل سروسز 0.55، ہیلتھ کیئر 0.76، انڈسٹریلس 1.68، ٹیلی کام 1.31، آٹو 1.26، کیپٹل گڈز 1.62، میٹلز 0.51، آئل اینڈ گیس 0.50، پاور 0.87، ریئلٹی 0.94 اور سروسز گروپ کے شیئر 0.72 فیصد مضبوط ہوئے۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.23 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.96 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.94 فیصد گر گیا۔ اسی دوران جاپان کے نکیئی میں 0.24 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا