کیشو چوپڑا نے امبپھلہ میں آنکھوں کے مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

ماہرین کی ٹیم کے ذریعہ کل 108 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سمویدنا سوسائٹی کے چیئرمین کیشو چوپڑا نے گوشالہ امبپھلہ جموں میں 84ویں مفت آنکھوں کی جانچ/چیک اپ کا اہتمام کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح جنرل منیجر ڈی آئی سی جموں وریندر کمار منیال (جے کے اے ایس) نے ایس ایچ او پکا ڈنگہ انسپکٹر راکیش سنگھ جموال کے ساتھ کیا۔واضح رہے کیمپ کا انعقاد سود آئی سینٹر (اگروال ہسپتالوں کی ایک یونٹ) کے اشتراک سے کیا گیا۔اس کیمپ میں بڑی تعداد میں حاضری دیکھنے میں آئی۔وہیں ماہرین کی ٹیم کے ذریعہ کل 108 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا جس میں ریفریکشن، این سی ٹی، اے آر چیک اپ، وژن چیک اپ شامل ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویریندر منیال نے باقاعدہ چیک اپ کیمپوں کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ نیک اقدام کس طرح بنی نوع انسان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے عام لوگوں کے لیے مفت آئی چیک اپ کیمپ کے انعقاد کے لیے سمویدنا ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے کیشو چوپڑا نے کہا کہ ان کے کیمپ کا منصوبہ صرف معاشرے کو فائدہ پہنچانے اور ایک ایسی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا تھا جو عام آدمی کی خدمت کے لیے وقف ہو۔ کیشو نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ پر موتیابند ہٹانے کی سرجری بھی مفت کی جائے گی اور ہم مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کرتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا