کہااس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا، سینئر لیڈر رفیق وانی، ایڈوکیٹ وجاہتحسین، زبیر گنائی، اور دیگران نے دیوسر (جنوبی کشمیر) میں سینئر پی ڈی پی لیڈر ، سابق ڈپٹی سپیکر اور ایم ایل اے سرتاج مدنی کے گھر جاکر ان کے لخت جگر کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اروت مدنی بے وقت اس دنیا سے چلے گئے اور ان کا نقصان برداشت کرنا اہل خانہ کے لیے واقعی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمدردی کے الفاظ اس درد کو کم نہیں کر سکتے جو اس وقت اس خاندان کا ہر فرد محسوس کر رہا ہے اور وہ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سرتاج مدنی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ سب ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اروت مدنی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین سے تمام دکھ درد دور کرے۔