وائس چانسلر جموں یونیورسٹی نے بالی ووڈ میں استعمال ہونے والی کتھک کی تکنیک پر دس روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا

0
0

وقت کی ضرورت ہے کہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کا روایتی رقص نئی نسل کو بھی فراہم کیا جائے:وی سی ،پروفیسر امیش رائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کتھک ڈپارٹمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کے زیر اہتمام بالی ووڈ کوریوگرافی میں استعمال ہونے والی کتھک کی تکنیک پر دس روزہ ورکشاپ کا افتتاح آج پروفیسر امیش رائے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف جموں نے آئی ایم ایف اے کے احاطے میں طلباء ، فیکلٹی ممبران اور سول سوسائٹی کے ممبران کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر، پروفیسر امیش رائے نے آئی ایم ایف اے کے کتھک ڈپارٹمنٹ کو ایک بامعنی عنوان پر ایک بامعنی ورکشاپ منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) میں موسیقی اور فنون لطیفہ کو اہم مقام دیا گیا ہے اور اس قسم کی ورکشاپس طلبہ کے لیے معنی خیز ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو این ای پی کا علم بھی دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں بالخصوص کلاسیکی فلموں میں کتھک کی تکنیک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کا روایتی رقص نئی نسل کو بھی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے پروفیسر شہاب عنایت ملک، پرنسپل آئی ایم ایف اے کے ساتھ ڈاکٹر پریا دتہ، ایچ او ڈی میوزک اور ان کی ٹیم کے بار بار میوزیکل فنکشنز کے انعقاد کے لیے کردار کو سراہا۔
وہیںڈاکٹر پریا دتہ، ایچ او ڈی میوزک نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 روزہ ورکشاپ میں کتھک ڈانس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اور جموں خطہ کے مختلف سکولوں کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی روایتی ثقافت کے احیاء کے لیے مستقبل قریب میں محکمہ موسیقی کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر شہاب عنایت ملک نے آئی ایم ایف اے کو درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئی ایم ایف اے میں ٹیچنگ فیکلٹی، نان ٹیچنگ فیکلٹی اور انفراسٹرکچر کی سہولیات کے مسائل پر تفصیل سے بات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا