یوا راجپوت سبھا اور شیو سینا ڈوگرا فرنٹ کا جموں میں احتجاج

0
0

کہاجموں وکشمیر میں مزید بی ڈی سی تیار کئے جانے چاہئے اور ان کی لائسنسز کو رینیو کیا جانا چاہئے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ یوا راجپوت سبھا اور شیو سینا ڈوگرا فرنٹ نے جمعرات کے روز یہاں جموں صوبے میں ہو رہے ملی ٹنٹ حملوں پر پاکستان کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم کے پتلے بھی نذر آتش کئے گئے۔اس موقع پر یوا سبھا کے صدر وکرم سنگھ نے میڈیا سے بات کرنے کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر میں مزید بی ڈی سی تیار کئے جانے چاہئے اور ان کی لائسنسز کو رینیو کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب شری امرناتھ جی یاترا میں خلل ڈالنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یونین ٹریٹری انتظامیہ سے مانگ کی کہ یاترا کے لئے سخت ترین سیکورٹی بند و بست کیا جانا چاہئے۔شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ نے بھی احتجاج کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم کی تصویریں نذر آتش کیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ان حملوں پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے بلکہ تمام پارٹیوں کو مل کر وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دینا چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا