’پوری دنیا ہندوستانی جمہوریت کی رونق کی تعریف کرتی ہے ‘

0
0

کینیڈا تشدد اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کو سیاسی جگہ دیتا ہے : ہندوستان
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے ملک میں عام انتخابات سے متعلق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے تبصرے پر آج جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ہندوستانی جمہوریت کی رونق کی تعریف کرتی ہے جب کہ کینیڈا جمہوریت کے نام پر تشدد میں ملوث اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر کو سیاسی جگہ دیتا ہے۔ آج یہاں بریفنگ کے دوران کینیڈین وزیر اعظم کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا ’’ہم نے ابھی اپنے عام انتخابات مکمل کیے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سب سے بڑا جمہوری الیکشن تھا۔”مجھے لگتا ہے کہ بنی نوع انسان کی تاریخ میں ہندوستان کی جمہوریت کی جوش و خروش کو پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے۔‘‘
مسٹر کواترا نے کہا ’’میں واقعی میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ کوئی اور کیا سوچتا ہے کہ جمہوریت کو کیسے کام کرنا چاہیے، لیکن جہاں تک کینیڈا کا تعلق ہے، ہماری جمہوریت نے اس بات کے واضح ثبوت فراہم کیے ہیں کہ انتہا پسندی اور تشدد کی وکالت کرنے والے ہندوستان مخالف عناصر کو کینیڈا میں سیاسی جگہ ملی ہے، ہم نے بارہا انہیں اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے اور ہم ان سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا