سانبہ پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا۔ 2 گرفتار، مسروقہ املاک برآمد
راکیش چودھری
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے تھانہ سانبہ میں درج ایک چوری کا مقدمہ حل کر تے ہوئے دو چوروں؍مسروقہ مال وصول کرنے والے کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔واضح رہے پولیس چوکی سپوال (پی ایس سانبہ) میں اومکار ناتھ شرما ولد رتن چند ساکنہ ڈگھور تحصیل وجے پور ضلع سانبہ نے گرودوارہ صاحب باریاں کے بالمقابل مین روڈ باریاں میں لوہے کی سلاخوں اور دیگر اشیاء کی چوری کے سلسلے میں ایک تحریری شکایت درج کرائی تھی۔وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 162/2024 درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
وہیںتفتیش کے دوران، پولیس نے جان گل ولد سوچا گل سکنہ سپوال ضلع سانبہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے مسلسل پوچھ گچھ پر کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کے انکشاف پر، شریک ملزم دیو راج عرف راجو ولدپرمانند ساکنہباریاں چجوال تحصیل وجے پور کو بھی کیس میں چوری کی جائیداد کے بے ایمان وصول کنندہ کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے شریک ملزم دیو راج کے انکشاف پر لوہے کی سلاخوں سمیت مسروقہ مال برآمد کیا ہے۔