حماس اور اسلامی جہاد کی مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر ردعمل ثالثوں کو دینے کی تصدیق

0
0

غزہ، //حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر ردعمل ثالث کاروں کو دینے کی تصدیق کردی۔
حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یرغمالی اور قیدی معاہدے کی تجاویز پر اپنا ردعمل ثالث کاروں کو دے دیا ہے۔
ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ معاہدے میں ہمارے لوگوں پر صیہونی جارحیت کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے، معاہدے میں سنجیدگی سے قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہونی چاہیے۔
حماس اور اسلامی جہاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت انداز میں معاہدے تک پہنچنےکے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب قطر اور مصری حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ معاہدے پر حماس اور اسلامی جہاد کا ردعمل مل گیا ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے امریکا کی پیش کردہ قرارداد 14 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کی ہے، روس نے امریکی قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا