ہیرانگرمیں دہشت گردوں کی دراندازی،ایک دہشت گرد مارا

0
0

باقیوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش جاری ،علاقہ سیکورٹی فورسزکے محاصرے میں
حفیظ قریشی

کٹھوعہ؍؍جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں دیہاتیوں نے گولیوں کی آوازیں سنی ہیں۔ گاؤں والوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جموں کے کٹھوعہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا، باقیوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔
مشتبہ دہشت گردوں نے منگل کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں سیدا گاؤں کے قریب مبینہ طور پر فائرنگ کی۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈی آئی جی جموں کٹھوعہ رینج سنیل گپتا کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں اور مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر تین مشتبہ دہشت گردوں کو آس پاس دیکھا جو کھلی فائرنگ کے بعد قریبی جنگلات کی طرف بھاگ گئے۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سرحد کے قریب ہیرا نگر سیکٹر کے گاؤں سیدا میں ایک مکان پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ڈی سی کٹھوعہ راکیش منہاس کے ساتھ مسلسل آن لائن رابطے میں ہیں۔’’میں ایس ایس پی کٹھوعہ عنایت علی چودھری سے بھی رابطے میں ہوں جو موقع پر موجود ہیں۔ جس گھر پر حملہ ہوا اس کا مالک بھی موبائل فون پر رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور پیرا ملٹری کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔‘‘۔’’اب تک ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ میں اور میرا دفتر مسلسل رابطے میں ہیں اور پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،‘‘ وزیر نے مزید کہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا