اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلائیں گے پارلیمنٹ : رجیجو

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو کہا کہ ملک کے لوگوں نے انتخابات کے ذریعے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے کردار کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے ان کی کوشش ہو گی کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کا کام خوش اسلوبی سے چلایا جائے۔پارلیمانی امور کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر رجیجو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ کو احسن طریقے سے چلانے کے ہدف کو پورا کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ کو تعداد کے لحاظ سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کا اپنا اپنا کردار ہے اور ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو احسن طریقے سے چلانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں پارلیمنٹ میں اتفاق رائے کی بنیاد پر کام کرے گی۔اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور ایل مروگن بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا