مناسب ضروری خدمات کی فراہمی اور صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں: ڈپٹی کمشنر
لازوال ڈیسک
ادھمپور// ڈپٹی کمشنر ادھم پور سلونی رائے نے آج یہاں منی کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں عیدالاضحیٰ کے لیے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی۔وہیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، جوگندر سنگھ جسروتیا اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر امیش شان، ایڈیشنل ایس پی بلجیت سنگھ اور دیگر ضلعی افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔پینے کے پانی کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جن میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، فرسٹ ایڈ، فائر ٹینڈرز، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور ریٹ کی جانچ، اور شہر میں صفائی ستھرائی وغیرہ۔ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں مناسب ضروری خدمات کی فراہمی اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں، جبکہ پولیس حکام کو حفاظتی انتظامات کرنے کو کہا۔
وہیںمتعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ تہوار کے دنوں میں بازار کا بار بار دورہ کریں تاکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور معیار پر نظر رکھی جا سکے۔چیف میڈیکل آفیسر کو عید گاہ اور جامع مسجد ادھمپور میں تہوار کے دوران طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ٹریفک پولیس سے کہا گیا کہ وہ موثر ٹریفک ضابطے کے لیے شہر کے ٹریفک جام کے شکار مقامات پر مناسب پولیس اہلکار تعینات کرے۔دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کریں اور زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کریں۔