تین کروڑ مکانات کی تعمیر کی منظوری مودی حکومت کا انقلابی قدم ہے: کھٹانہ

0
0

کہاجموں و کشمیر کے بے گھر لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) غلام علی کھٹانہ نے کہا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت تین کروڑ مکانات کی تعمیر کے لیے مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اس کی پہلی میٹنگ ایک انقلابی قدم ہے جو ملک میں بے گھر آبادی کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت آگے جائے گا۔نئی دہلی سے بی جے پی ایم پی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کھٹانہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بے گھر لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے 10 سالوں میں پی ایم مودی نے ملک کے لوگوں کے لئے آیوشمان کارڈ جیسی انقلابی اسکیمیں شروع کی ہیں جو خطرناک بیماریوں کا علاج فراہم کرتی ہے۔کھٹانہ نے کہاکہ ’’مودی 3.0 حکومت کی مرکزی کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں پی ایم نے ایک بار پھر پبلک سینٹرک اسکیم بنائی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایم مودی مسلسل عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ حکومت نے تین کروڑ اضافی دیہی اور شہری گھرانوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے امداد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ اہل خاندانوں کی تعداد میں اضافہ سے پیدا ہونے والی رہائش کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ان گھروں میں بیت الخلا، ایل پی جی کنکشن، بجلی کے کنکشن اور فعال گھریلو نل کے کنکشن جیسی تمام بنیادی سہولیات ہوں گی۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ پی ایم اے وائی کے تحت، مستحق غریب خاندانوں کے لیے کل 4.21 کروڑ مکانات مکمل کیے گئے ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں ہاؤسنگ اسکیمیں جن کے بارے میں پچھلی حکومتوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا جنہوں نے صرف اپنے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے ان کے مذہبی پس منظر اور دیگر عوامل کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے غریبوں کا استحصال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا