سماجی کارکن انجینئر ساجد علی نے بورڈآف ٹرسٹی کے رکن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

0
0

نئی دہلی،//انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے آئندہ 11اگست 2014 کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اعلی سرکاری افسراور سماجی کارکن انجینئر ساجد علی نے بورڈآف ٹرسٹی کے رکن کے لئے گزشتہ کل اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے مسٹرساجد علی انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے سرگرم لائف ممبر ہیں اور وہاں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اسی کے ساتھ وہاں کے حالات اور کام کے طریقے سے بھی بخوبی واقف ہیں۔گزشتہ کئی انتخابات میں انہوں نے بہت ہی سرگرم رول ادا کیا تھا۔ انجینئر ساجد علی سول انجینئر گریجویٹ ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے منیجمنٹ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پوسٹ گریجویٹ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ (اے ایم یو)سے سول انجینئرنگ میں ڈپلوما کیا ہے۔

مسٹر علی ایر پورٹ اتھارٹی میں ا علی افسر ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں، ان کے اہم روابط ہیں۔ وہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے مقاصد اور اہدافت کوبہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اسلامک کلچرل سنٹرل کی توسیع کی جائے اور وہاں حقیقی معنوں میں اسلامی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ اسی کے ساتھ وہاں سول سروس اور دیگر پیشہ وارانہ کورسز کی کوچنگ کا انتظام کیا جائے۔

واضح رہے کہ وہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر انتخابات کے لئے بہترین امیدوار ہیں اور اسلامک کلچرل سنٹر کی ترقی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ بہت سے مواقع پر انہوں نے اسلامک کلچرل سنٹر کے مسائل میں بہت دلچسپی لی ہے اور حل کرنے میں بھی شریک رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا