ایل جی سنہا نے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی

0
0

کہاوزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا اور مجھ سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کو کہا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ریاسی میں ایک بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دہشت گردی کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کے لواحقین کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے X پر پوسٹ کیا:’’میں ریاسی میں ایک بس پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ شہید شہریوں کے لواحقین سے میری تعزیت۔ ہماری سیکورٹی فورسز اور جے کے پی نے دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے‘‘۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے صورتحال کا جائزہ لیا اور مجھ سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کو کہا۔ اس گھناؤنے فعل کے پیچھے تمام افراد کو جلد سزا دی جائے گی۔ معزز وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی دیکھ بھال اور مدد فراہم کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا