سرتاج مدنی کے جواں سال لخت جگر انتقال کر گئے

0
0

غلام نبی آزاد نے سرتاج مدنی اور محبوبہ مفتی سے تعزیت کی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد نے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کے بیٹے اور محبوبہ مفتی کے ممیرے بھائی اروت مدنی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری دلی تعزیت سرتاج صاحب، محبوبہ جی اور پورے خاندان کے ساتھ ہے۔انہوں نے بارگاہ خدا وندی میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کے والدین اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔دریں اثناء چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد کی ہدایت پر ڈی پی اے پی کے رہنمائوں محمد امین بھٹ صوبائی صدر، چوہدری ہارون کھٹانہ جنرل سیکرٹری، محمد یوسف گورسی ڈی ڈی سی چیئرمین، سلمان نظامی ترجمان اعلیٰ، ایڈووکیٹ سلیم پرے ترجمان اور الطاف میر جنرل سیکرٹری نے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیااور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کیبیٹے کی موت پر تعزیت کی۔ وہیںغلام نبی آزاد نے سرتاج مدنی سے بھی فون پر بات کی اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمت کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا