سرتاج مدنی کے جواں سال فرزند کی رحلت پر اپنی پارٹی قائدین کا اظہار تعزیت

0
0

سوگوار کنبے سے گہری ہمدردی کا اظہار، مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کے جواں سال فرزند اروت مدنی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کْنبے سے اپنی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 39 سالہ اروت کا انتقال ا?ج صبح اْن کے گھر واقع کولگام میں حرکت قلب بند ہوجانے کے نتیجے سے میں ہوا۔اپنے تعزیتی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’مجھے سرتاج مدنی صاحب کے جواں سال بیٹے اروت مدنی کی ناگہانی موت کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ یہ سوگوار کْنبے بالخصوص مدنی صاحب اور اْن کی اہلیہ کے لئے ایک ایسا صدمہ ہے، جس کا کرب اْنہیں ہمیشہ سہنا پڑے گا۔ ایک باپ کے کندھوں پر اس کے بیٹے کے تابوت سے زیادہ کوئی بوجھ نہیں ہو سکتا۔ غم کی اس گھڑی میں، میں سوگوار کْنبے کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دست بہ دْعا ہوں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو اْن نے جدائی کا صدمہ براداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔‘‘
اپنی پارٹی کے جن دیگر سینئر رہنماوں نے سوگوار کْنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، اْن میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید، نائب صدر جاوید مصطفی میر، جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، چیف کوآرڈی نیٹر عبدالمجید پڈر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ترجمانِ اعلیٰ، سٹیٹ سکریٹری و ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ہلال احمد شاہ، پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشادہ شاہین، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، اور دیگر لیڈران شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا