اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والا شخص حراست میں

0
199

برلن، //جرمنی کے قانون نافذ کرنے والے حکام نے ممنوعہ گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے منسلک ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جو اگلے ہفتے شروع ہونے والی یو ایف اے یوروپی فٹ بال چیمپئن شپ-2024 سے متعلق ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
جرمن نشریاتی ادارے ٹیگسچو نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی، پولینڈ اور مراکش کی شہریت رکھنے والے 23 سالہ نوجوان کو کولون بون ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس پر ستمبر 2023 میں آئی ایس کے افغانستان میں قائم الحاق شدہ آئی ایس آئی ایس۔خراسون کو کرپٹو کرنسی میں تقریباً 1,600 یورو کا ٹرانزیکشن کرنے کا الزام ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم گزشتہ فروری سے زیر تفتیش تھا۔ وہ استنبول جا رہے تھا جب اسے حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے چند روز قبل جرمنی میں 14 جون سے 14 جولائی تک منعقد ہونے والے یو ای ایف اے یورو 2024 کی تنظیم سے متعلق ملازمت کے لیے درخواست بھی دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا