بابانگری وانگت کنگن میں منایا گیا حضرت بابا نظام الدین کیانوی رحمۃ اللہ علیہ کا 127واں عرس شریف

0
157

ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت۔اجتماعی دعائیہ مجلس میںملک و قوم کی بقاء کے لئے دعا،سجاد نشین میاں الطاف احمد نے دیا آپسی بھائی چارے پر زور
مختار احمد

کنگن؍؍ حضرت بابا نظام الدین کیانوی رحمۃ اللہ علیہ کا 127ویں عرس شریف تزک احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔عرس میں گاندربل کے بابا نگری میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ یہ دو روزہ عرس جمعرات کو شروع ہوا اور گاندربل کے قلب میں واقع وانگٹ کنگن کے بابا نگری میں ایک اجتماعی دعائیہ مجلس سے اختتام ہوا۔عرس میں تلاوت، درود اذکار، اور خطم?المعضمات کی مجالس منعقد ہونے کے علاوہ آستان عالیہ پر 7 اور 8 کی رات کو شب خوانی کی گئی۔
سنیچر کو ایک عظیم اور بڑے دعائیہ مجلس سجادنشین میاں الطاف احمد نے پیشوائی کی جس میں امن، خوشحالی، اتحاد، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعا کی گئی۔عرس شریف میں پونچھ، راجوری، کٹھوعہ، کالا کورٹ، ڈوڈہ، شوپیاں، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل سمیت دیگر اضلاع سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔عقیدت اس موقعے پر لنگر کا بھی خاص انتظام کیا گیا تھا۔عرس شریف میں سجادہ نشین میاں الطاف احمد سمیت متعدد ممتاز مذہبی شخصیات اور متعدد اسلامی سکالرز نے شرکت کی۔
میاں الطاف احمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت بابا نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ اور میاں بشیر احمد مرحوم کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی۔میاں الطاف احمد نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی بہتری کے لیے کام کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں۔ انہوں نے بھائی چارے اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور نماز کے قائم کرنے پر بھی زور دیا۔
میاں الطاف احمد نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر لوگ پرامن اور باوقار زندگی گزار سکتے ہیں جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے۔ اجتماع سے مختلف مذہبی سکالرز نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے حضرت بابا نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی بھر انسانیت کی بہتری کے لیے کی جانے والی تعلیمات اور پرہیزگاری کاوشوں پر روشنی ڈالی۔عرس کے حوالے سے ضلع انتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولیات کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا