صوبائی کمشنر جموں اور اے ڈی جی پی نے شری اَمرناتھ جی یاترا2024 ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے یاتری نواس بھگوتی کا دورہ کیا

0
0

تزئین و آرائش او راَپ گریڈیشن کے کام 20؍ جون تک مکمل کرنے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں آنند جین نے شری امرناتھ جی یاترا 2024 ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج یاتری نواس بھگوتی نگر کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پہرکمشنر جے ایم سی ، ڈی آئی جی جے ایس کے ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ، ایس ایس پی جموں ، ایس ایس پی سیکورٹی ، ایس ایس پی ٹریفک ، سی آر پی ایف ، سیاحت ، صحت ، پی ڈبلیو ڈی ، جل شکتی اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں صوبائی کمشنر کو تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف محکموں کی جانب سے جاری کاموں کی صورتحال سے متعلق جانکاری دی گئی۔ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اَنٹری گیٹ کی فیس لفٹنگ ، سڑکوں کی دوبارہ سرفیسنگ ، پارکنگ گراؤنڈ کو لیول کرنے ، وائٹ واش ، واش روم کی تزئین و آرائش ، اے سی ، پنکھوں کی مرمت ، لائٹس کی تنصیب ، فلڈ لائٹس اور دیگر کاموں سے متعلق کام شامل تھے۔ صوبائی کمشنرجموں نے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کو 20؍ جون تک تمام کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران اور اے ڈی ایم جموں سے کہا کہ وہ کاموں کی روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی کریں۔
اُنہوں نے صحت سہولیات، پری فیب ٹوائلٹ اِنتظامات، ٹکٹ کاؤنٹر، آر ایف آئی ڈی کاؤنٹر، لنگر شیڈ،کوڑادانوں کی تنصیب، موبائل سموں کی فراہمی، اے ٹی ایم اور سپر بازار کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر جموںنے پی ڈبلیو ڈی کے اَفسروں کو یاتری نواس کے اِردگرد اور اَندر سڑک کی سطح کوہموار کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ یاتریوں کی آسانی اور سہولیت کے لئے یاتری نواس، ریلوے سٹیشن، بس سٹینڈ، رجسٹریشن اور آر ایف آئی ڈی کاؤنٹروں کے بارے میں معلومات پر مشتمل مناسب سائن بورڈز، ڈسپلے بورڈ لگائے جائیں۔کمشنر جے ایم سی سے کہا گیا کہ وہ یاتری نواس اور اس کے اَطراف کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور صفائی کے لئے وافر افرادی قوت فراہم کریں۔
صوبائی کمشنر نے عمل آوری ایجنسیوں سے مزید کہا کہ وہ کام کی جلد تکمیل کے لئے افراد ی قوت اور مشینری میں اضافہ کریں۔ بعد میں صوبائی کمشنر اور اے ڈی جی پی نے کاموں کا موقعہ پرمعائینہ کیا اور متعلقہ ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں سیکورٹی اِنتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ مقررہ وقت کے اَندر تمام ضروری تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا