نئی حکومت ملک کی ترقی کے لیے پہلے سے زیادہ تیز رفتار کام کرے گی: مودی

0
0

کہاہم جیت کو ہضم کرنا جانتے ہیں اورہم ہارنے والے کا مذاق نہیں اُڑاتے ہیں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر اتحاد کے قائدین سے اظہار تشکر کیا اور یقین دلایا کہ وہ نئی ذمہ داری کو پورا کریں گے اور نئی حکومت کی انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، پہلے سے زیادہ تیزی سے ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
لوک سبھا کے لئے نومنتخب این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ اور آئین ساز پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں کی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ میٹنگ میں مسٹر مودی کو متفقہ طور پر مسلسل تیسری بار این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا گیا۔
اس دوران مسٹر مودی نے 18ویں لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کی کامیابی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور این ڈی اے اتحاد کو اب تک کا سب سے کامیاب اتحاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے انتخابات کے دوران ملک میں عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے اور نتائج کے اعلان کے بعد بے بنیاد افواہیں پھیلا کر ملک میں اشتعال انگیزی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے جیت کے بعد گزشتہ چار دنوں کے دوران این ڈی اے کے اراکین کے طرز عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ہم جیت کو ہضم کرنا جانتے ہیں۔ یہ ہماری ثقافت ہے کہ ہم ہارنے والے کا مذاق نہیں اڑاتے ہیں۔
اس جیت کا سہرا پارٹی کارکنوں کی انتھک محنت کو دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’جس طرح سے لاکھوں لوگوں نے پارٹی کے لیے سخت گرمی کے دوران دن رات کام کیا، میں انہیں سلام کرتا ہوں۔‘‘انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت بنانے یا چلانے کے لئے کچھ پارٹیوں کا اجتماع نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے این ڈی اے کی ایک نئی تشریح کرتے ہوئے کہا ’’این ڈی اے کا مطلب ہے نیا ہندوستان (نیا ہندوستان )، ڈولپ انڈیا (ترقی یافتہ ہندوستان) اور حوصلہ مند ہندوستان ( حوصلہ مند ہندوستان)۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا