نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کا واحد ذریعہ کھیل ہے: ٹونی

0
0

چک ماجرہ میں جئے بابا سدھ غریب ناتھ جی نائٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کی شرکت
لازوال ڈیسک
سچیت گڑھ؍؍جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے ایک پرجوش اپیل کرتے ہوئے، جموں و کشمیر پردیش یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سچیت گڑھ کے ڈی ڈی سی ممبر ترنجیت سنگھ ٹونی نے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے میں کھیلوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ لوگ دیہی کھیلوں کی پرورش اور فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے جسمانی سرگرمیوں کی تبدیلی کی طاقت اور نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
واضح رہے ٹونی آج یہاں چک ماجرہ میں جئے بابا سدھ غریب ناتھ جی نائٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر بابا بلونت سنگھ جی، کیپٹن راجویندر سنگھ اور سرپنچ دھرمیندر سنگھ بھی موجود تھے۔دریں اثناء 19 مئی کو شروع ہونے والا ڈے اینڈ نائٹ ٹورنامنٹ بڑے جوش و خروش اور غیر معمولی کھیلوں کی نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیااور فائنل میچ پووال ٹیم اور خواص پور ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں خواص پور کی ٹیم نے 10 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔تاہم ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد، ٹونی نے فاتح کپتان پرمجیت سنگھ کو فاتح ٹرافی پیش کی اور ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا