ضلع ترقیاتی کمشنر کا ڈوڈہ میں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

0
0

لازواک ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے منی کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بین الاقوامی یوگا ڈے 2024 کا سرکاری تھیم’’ خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے یوگا‘‘ ہے۔اُنہوں نے یوگا ڈے کی تقریبات کو کامیاب بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایونٹ کے دِن شرکأ کے لئے مناسب سہولیات، حفاظتی اَقدامات اور طبی اِمداد سمیت مکمل تیاریوں کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے سکولوں اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے وسیع پیمانے پر تشہیر کی ضرورت پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں سی پی او منیش کمار ، ڈِسٹرکٹ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پرم جیت سنگھ اور پولیس اور سول اِنتظامیہ کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا