حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم: مودی

0
0

نئی دہلی، // وزیر اعظم نریندر مودی نے تعلیم کے میدان میں معیاری تبدیلی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
گزشتہ 10 برسوں میں تعلیم کے میدان میں ملک کی پوزیشن کے حوالے سے نئی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی پوزیشن میں بہتری سے متعلق ایک رپورٹ پر جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ملک کا اعلیٰ مقام ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
کیو ایس کواکوریلی سامنڈس لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر نونزیو کواکوریلی کو کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں مسلسل بہتری پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا، "پچھلی دہائی کے دوران، ہم نے توجہ مرکوز کی ہے جس کا کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ سے پتہ چلتا ہے۔
اسی پوسٹ میں مسٹر مودی نے لکھا، ”طلباء، اساتذہ اور اداروں کو ان کی محنت اور لگن کے لیے مبارکباد۔ اس مدت کار میں ہم تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے اور بھی زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
جہاں ہندوستان کے 11 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو سال 2014-15 میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں درجہ دیا گیا تھا، وہیں سال 2024-25 کی درجہ بندی میں 46 اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جس سے 318 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا