مقابلے میں کل 45طلباء نے حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍اسکول کے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور ان کے خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے، اسکول جانے والے بچوں کے لیے سوئی گڑھ میں ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ مذکورہ مقابلے میں کل 45 طلباء نے حصہ لیا۔اس دوران طلباء کا ردعمل زبردست تھا کیونکہ تقریب میں طلباء کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔
وہیںمقابلے میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتیں قابل تعریف تھیں۔ دریں اثناء مقابلے کے دوران بچوں کے جذبے اور جوش نے خطے کی مختلف کمیونٹیز کے درمیان قومی سالمیت اور ہمدردی کی طرف جھکاؤ کی بڑھتی ہوئی تبدیلی کو ظاہر کیا۔اس موقع پر انکش شرما، ٹیچر، گورنمنٹ ہائی اسکول، تھلیلا نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات نوجوان ذہنوں پر لازوال نقوش چھوڑتے ہیں اور ان کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ایسے دور دراز علاقوں کو مرکزی دھارے کی سرگرمیوں سے جوڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہیںمقابلے کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس مقابلے میں طلباء کی صلاحیتیں اور تخلیقی صلاحیتیں قابل تعریف تھیں۔