میاں الطاف کو ’چھپا رستم‘کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ

0
0

کہانہ صرف لگاتار 5 بار رکن اسمبلی رہے ہیں بلکہ وہ ایک با عزت روحانی لیڈر بھی ہیں
یواین آئی

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کی پارٹی کے سینئر لیڈر میاں الطاف کو اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ پر محبوبہ مفتی کو ہرانے پر ’چھپا رستم‘قرار دینے کو ان کے ساتھ نا انصافی سے تعبیر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں الطاف نہ صرف لگاتار 5 بار رکن اسمبلی رہے ہیں بلکہ وہ ایک با عزت روحانی لیڈر بھی ہیں بتادیں کہ اننت ناگ – راجوری سیٹ پر میاں الطاف کی سابق وزیر اعلیی محبوبہ مفتی اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر آزاد امید وار انجینئر رشید کی عمر عبداللہ کو ہرانے پر ایک قومی انگریزی روز نامے میں شائع ایک رپورٹ میں لکھا گیا کہ جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو چھپے رستموں نے مات دے دی۔
عمر عبداللہ نے اس رپورٹ کے رد عمل میں بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘انجینئر رشید کی مہم کے متعلق میں کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ ایسا کرنے سے کہا جائے گا کہ میں اپنی ہار کے لئے بہانہ بنا رہا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘لیکن میاں الطاف صاحب (جنہوں نے محبوبہ مفتی کو ہرایا) کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب لگاتار 5 بار رکن اسمبلی رہے ہیں اور اس کے علاوہ وہ ایک باعزت روحانی لیڈر بھی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘وہ (میاں الطاف) ہمیشہ جنوبی کشمیر کے مضبوط امید وار رہے ہیں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا