پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں
داودخان
مینڈھر؍؍پونچھ ضلع کے سب ڈویڑن مینڈھر کے علاقہ بلنوئی میں بدھ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کے بلنوئی علاقہ میں ایک ٹاٹاموبائل زیر نمبرPB03Bk5126 اس وقت حادثے کا شکار ہو گئی جب وہ بلنوئی علاقہ میں سامان فروخت کرنے کے لیے جارہی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
اس سلسلے میں بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر اشفاق چوہدری نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی ںازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیاگیاجبکہ دو کا علاج سب ڈویژن مینڈھر ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔واضح رہے زخمیوں کی شناخت شابان اختر ، مہناز اختر،اور سہیلا کوثر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ جانبحق خاتون کی شناخت لال جان کے طور پر ہوئی ہے جو کہ بلنوئی کی رہنے والی ہیں۔ اس ضمن میںپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔