لوگ ندی، نالوں،سڑکوں اور جھیلوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں:ماہر ماحولیات
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ماحولیات کے عالمی دن کے موقع وادی میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس دوران مقررین نے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا۔ اس حوالے سے ضلع پلوامہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ شوکت احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی پلوامہ ولی محمد کے علاوہ دیگر ملازمین اور مختلف سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی پلوامہ شوکت احمد نے کہا کہ ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر ماحول کو بچانا ہے۔تقریب کے آخر پر اے ڈی سی اور ایگزیکٹو آفیسر نے میونسپل کمیٹی پارک میں کئی پودے لگائے جس میں طلبہ نے بھی شرکت کی۔اس دوران ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے عالمی یوم ماحولیات کے دن پر اپنے پیغام لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ ندی نالوں، سڑکوں اور جھیلوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔
جبکہ اس سال اس کی میزبانی سعودی عربیہ کررہا ہے اور رواں سال کی تھیم Land Restoration, Desertification, and Drought Resilience.”ہے ماحولیات کے عالمی دن پر وادی کشمیر میں کئی مقامات پر تقریبات اور ریلیاں منعقد ہوئی۔ادھر ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وادی کشمیر کے نامور سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے اپنے ایک پیغام کہا کہ ہم سب پر اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں، دریاؤں اور جھیلوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں۔ ادھر ماحولیات کے عالمی دن کے مناسبت سے مصرا بکتو فاؤنڈیشن اور احسان فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے کشمیر کشمیر ہارورڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ نسیم باغ سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس احسان فاؤنڈیشن کے چیرمین راہی ریاض کے علاوہ دیگر کئی افراد نے شرکت کی اور ماحولیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی تقریب میں طالب علموں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔