این آئی ٹی سری نگر نے سالانہ کراس کنٹری دوڑ کا اہتمام کیا

0
0

250 شرکاء نے کراس کنٹری دوڑ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر کے اسٹوڈنٹس ایکٹیویٹی اینڈ اسپورٹس سینٹر نے ایک کراس کنٹری رن کا انعقاد کیا، جس میں تینوں زمروں میں تقریباً 250 شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔وہیںپروفیسر عبداللیمان (ڈی ایس ڈبلیو) نے نشاط گارڈن سے این آئی ٹی کیمپس تک لڑکوں کی دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جبکہ پروفیسر یشونت مہتا (ڈین پی اینڈ ڈی) نے بتھ پارک سے این آئی ٹی کیمپس تک لڑکیوں، عملے اور فیکلٹی کے لیے دوڑکو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
دریں اثناء ہر کیٹیگری میں ٹاپ تین پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیاں اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔وہیں لڑکوں کے زمرے میں، روی چودھری نے پہلی پوزیشن حاصل کی، آدتیہ کمار نے دوسرا مقام حاصل کیا، اور محمد صفیان نے تیسرا مقام حاصل کیا۔دریں اثناء لڑکیوں کے زمرے میں، پوجا نے پہلا مقام حاصل کیا،کریت مورانے دوسرا مقام حاصل کیا، اور انجلی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔اسی اثناء میںعملے اور فیکلٹی میں، یاسر احمد میر (ڈائریکٹر آفس) نے پہلا مقام، مصطفی زرگر (ٹیکنیکل آفیسر) نے دوسرا، اور ڈاکٹر فرہاد (اسسٹنٹ پروفیسر) نے تیسرا مقام حاصل کیا۔وہیںپروفیسر یشونت مہتا (ڈین پی اینڈ ڈی) نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کیمپس میں ایک متحرک تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی
تقریبات اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے افراد میں قابل قدر مہارتیں پیدا ہوتی ہیں جو کھیل کے میدان سے باہر ہوتی ہیں۔ پروفیسر مہتا نے کراس کنٹری رن کے انعقاد اور شرکاء کے لیے دیگر انتظامات کرنے کے لیے این آئی ٹی سری نگر کے اسٹوڈنٹس ایکٹیویٹی اینڈ اسپورٹس سینٹر کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا