اورینٹل اکیڈمی سینئر سیکنڈ ری اسکول کے اتھرو نے بین الاقوامی جنرل نالج اولمپیاڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں کے تین طلبہ نے ایس او ایف اولمپیاڈ امتحان 2023-24 میں ٹاپ رینک حاصل کیے ہیں۔ ااس ضمن میں اورینٹل اکیڈمی سینئر سیکنڈ ری اسکول سے پہلی جماعت کے طالب علم اتھرو نے بین الاقوامی جنرل نالج اولمپیاڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور بین الاقوامی گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ وہیںجودھمال پبلک اسکول کی دوسری جماعت کی طالبہ روہنیا پروچ نے بھی بین الاقوامی جنرل نالج اولمپیاڈ میں پوزیشن حاصل کی، اس نے بین الاقوامی گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ اسی اثناء میںکے سی انٹرنیشنل اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ وانیہ بیگ نے انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں پوزیشن حاصل کی، بین الاقوامی گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
اس سال کے ایس او ایف اولمپیاڈ میں جموں کے 23,813 سے زیادہ طلباء سمیت 70 ممالک کے تقریباً لاکھوں طلباء نے شرکت کی۔ اس میںجموں کے قابل ذکر اسکول، جن میں جودھمال پبلک اسکول، ہیریٹیج اسکول، کے سی انٹرنیشنل اسکول شامل تھے، شرکاء میں شامل تھے۔وہیںسائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن نے تعلیمی سال 2023-24 کے لیے جیتنے والوں، ان کے اساتذہ اور پرنسپلوں کو اعزاز دینے کے لیے نئی دہلی میں ایک ایوارڈ تقریب کی میزبانی کی۔ اس تقریب میں گریڈ 1 سے 12 تک کے دنیا بھر میں ٹاپ تین رینک ہولڈرز کا جشن منایا گیا جنہوں نے اولمپیاڈ کے سات مختلف امتحانات میں حصہ لیا۔یاد رہے سابق چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس دیپک مسرا، اور معروف مصنف اور اسکرین رائٹر چیتن بھگت جیسے معزز مہمانوں نے اس موقع پر شرکت کی۔اس تقریب میں، سابق چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس دیپک مسرا نے 700 سے زائد حاضرین کے اجتماع سے خطاب کیا، انہوں نے کہا، مقابلہ کرنے کی کوشش یہیں ختم نہیں ہوتی، یہی زندگی میں مقابلے کی خوبصورتی ہے۔ جب آپ مقابلہ کی بات کرتے ہیں تو کامیابی اس کے پیچھے آتی ہے کیونکہ ہر کوئی کامیابی کے لیے مقابلہ کرتا ہے۔ کامیابی ہی اصل کامیابی ہے۔اس ایونٹ کے دوران، 66 بین الاقوامی درجہ اول کے فاتحین کو نقد انعام، ایک گولڈ میڈل، اور میرٹ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔